نئے جنگی طیاروں کی خریداری کےلئے اسرائیل کے امریکہ سے مذاکرات

نئے جنگی طیاروں کی خریداری کےلئے اسرائیل کے امریکہ سے مذاکرات
نئے جنگی طیاروں کی خریداری کےلئے اسرائیل کے امریکہ سے مذاکرات

  


مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)اسرائیل نے امریکہ سے نئے جنگی طیارے خریدنے کےلئے محکمہ دفاع پینٹاگون سے مذاکرات شروع کردیئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب اور پینٹاگون کے درمیان بات چیت میں امریکی ساختہ ایف 35 جنگی طیارے شامل ہیں۔ بی سٹوول ماڈل کے جنگی طیارے بحری بیڑوں سے اڑان بھرنے اور لینڈنگ کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایف 35 جنگی طیاروں کی خریداری کا مقصد صہیونی ریاست کی فضائی دفاعی صلاحیت کومزید بہتر بنانا اور علاقائی خطرات سے اسرائیل کو محفوظ رکھنا ہے۔ ان جنگی جہازوں کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہ خفیہ مقامات پر بھی بھیجے جا سکتے ہیں۔ جدید ترین آلات سے لیس یہ جہاز خود کو ریڈار سے غائب کرنے بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...