سانحہ پشاورکے بعددہشتگردی کے خاتمہ کیلئے آئینی ترمیم کے ذریعے فوجی عدالتیں قائم کیں، پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب میں بے شمار کامیابیاں حاصل کیں: وزیر اعظم نواز شریف

سانحہ پشاورکے بعددہشتگردی کے خاتمہ کیلئے آئینی ترمیم کے ذریعے فوجی عدالتیں ...
سانحہ پشاورکے بعددہشتگردی کے خاتمہ کیلئے آئینی ترمیم کے ذریعے فوجی عدالتیں قائم کیں، پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب میں بے شمار کامیابیاں حاصل کیں: وزیر اعظم نواز شریف

  


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک سکول کے بعد سیاسی و عسکری قیادت ایک پیج پر جمع ہوگئیں، سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے دہشتگردی کیخلاف اکیسویں آئینی ترمیم کے ذریعے فوجی عدالتیں قائم کی گئیں اور نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا، پاک فوج نے جنرل راحیل شریف کی قیادت میں آپریشن ضرب عضب میں بے شمار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

آرمی پبلک سکول میں سانحہ پشاور کا ایک سال مکمل ہونے پر منعقدہ مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے 16 دسمبر کو قومی عزم تعلیم کے دن کے طورپر منانے کا اعلان کرتے ہوئے آرمی پبلک سکول شہدا یونیورسٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ سانحہ پشاور نے پوری قوم کو ہلاکر رکھ دیا آج ہم اے پی ایس کے شہید بچوں کوخراج عقیدت پیش کرنے ، غم اور دکھ بانٹنے اے پی ایس میں آئے ہیں۔ ایک سال قبل جو دیواریں بچوں کے ترانے سنتی تھیں وہ دھماکوں سے گونج اٹھیں۔

انہوں نے کہاکہ غیر معمولی حالات غیر معمولی اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں،پشاور سانحے کے بعد عسکری و سیاسی قیادت ایک ہوگئی دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے آئین میں ترمیم کی ، نیشنل ایکشن پلان بنایا، فوجی عدالتیں بنائیں۔ پاک فوج نے جنرل راحیل شریف کی قیادت میں آپریشن ضرب عضب میں بے شمار کامیابیاں حاصل کیں،آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی، دہشتگردوں کی پناہ گاہیں تباہ ہوچکی ہیں۔ دہشتگردوں سے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے،انسانوں کا مکالمہ صرف ان سے ہوسکتا ہے جو خود انسان ہوں،دہشتگرد کسی نرمی کے مستحق نہیں ،وقت آگیا کہ دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں،وہ دن دور نہیں جب دہشتگردی کا قلع قمع کردیا جائے گا۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ تعلیم کے دشمن انسانیت کے دشمن ہیںپاکستان کو ترقی یافتہ قوموں کی صف میں لانے کیلئے تعلیم کو ترجیح بنائیں گے،دہشتگردی کے خاتمے کے ساتھ توانائی بحران پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں روشنیاں واپس لانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، بلوچستان میں بھی امن لارہے ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...