گیمز اور فضول مصروفیت کی طرف توجہ ،یورپی یونین کاسوشل میڈیا کے استعمال کےلئے عمر کی حد متعین کرنے پر غور

گیمز اور فضول مصروفیت کی طرف توجہ ،یورپی یونین کاسوشل میڈیا کے استعمال کےلئے ...
گیمز اور فضول مصروفیت کی طرف توجہ ،یورپی یونین کاسوشل میڈیا کے استعمال کےلئے عمر کی حد متعین کرنے پر غور

  


برسلز(این این آئی) یورپی یونین نے سوشل میڈیا کے استعمال کےلئے عمر کی حد متعین کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔غیر ملکی میڈیا نے یورپی یونین کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یونین کی جانب سے سوشل میڈیا کے استعمال کےلئے عمر کی حد کم از کم 18 برس متعین کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔سوشل میڈیا کے استعمال کے باعث نوجوانوں کی توجہ تعلیم کے بجائے گیمز اور فضول مصروفیت کی طرف بڑھ رہی ہے۔یورپی یونین کی پارلیمنٹ کی سول آزادی اور داخلی امورپر بنائی گئی کمیٹی کا کہنا ہے کہ 16 سے کم عمر بچے اپنے والدین کی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا اور میسجنگ سروس کا استعمال نہیں کرسکیں گے۔ڈیجیٹل میڈیا استعمال کرنے کی عمر کی حد بھی سے بڑھا کر 15 سال تک کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔یورپی یونین کے کچھ رکن ملک اس حد کو 18 برس تک لے جانا چاہتے ہیں۔دوسری جانب سوشل میڈیا اور دیگر ماہرین نے (آج) جمعرات کو ووٹنگ سے پہلے یورپین پارلیمنٹرین کو اس فیصلے پر نظر ثانی کا کہا ہے

مزید : بین الاقوامی


loading...