امریکہ کی تاریخ مہاجرت ہی کی کہانی ہے ، شہری نفرت و تعصب کیخلاف آواز بلند کریں: اوباما

امریکہ کی تاریخ مہاجرت ہی کی کہانی ہے ، شہری نفرت و تعصب کیخلاف آواز بلند ...
امریکہ کی تاریخ مہاجرت ہی کی کہانی ہے ، شہری نفرت و تعصب کیخلاف آواز بلند کریں: اوباما

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (این این آئی) امریکی صدر باراک اوباما نے امریکہ آنیوالے پناہ گزینوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی تاریخ مہاجرت ہی کی کہانی ہے ، شہری نفرت اور تعصب کیخلاف آواز بلند کریں۔امریکی شہریت دیئے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر باراک اوباما نے امریکہ آنےوالے افراد اور پناہ گزینوں کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے امریکی شہریوں پر زور دیا کہ وہ نفرت اور تعصب کےخلاف آواز بلند کریں، امریکی مہاجرین کی اولاد ہی تو ہیں ۔باراک اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لئے بغیر کہا کہ شائد دوسرے اپنی تاریخ بھول گئے ہیں۔ آج امریکا آنےوالوں کی طرح ان کے باپ دادا بھی باہر سے آئے تھے۔ خیال رہے ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے آباﺅاجداد آئرش تھے۔ ٹیڈ کروز اور مارکو روبیو کیوبن مہاجرین کی اولاد ہیں لیکن یہ تمام رہنماءشامی مہاجرین کے امریکہ آنے کی مخالفت کر رہے ہیں۔