امریکی تاریخ میں پہلی بار خاتون جنرل کو ملٹری اکیڈمی کا سربراہ مقرر کردیا گیا

امریکی تاریخ میں پہلی بار خاتون جنرل کو ملٹری اکیڈمی کا سربراہ مقرر کردیا ...
امریکی تاریخ میں پہلی بار خاتون جنرل کو ملٹری اکیڈمی کا سربراہ مقرر کردیا گیا

  


نیویارک (این این آئی) امریکی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون جنرل ڈیانا ہولینڈکو ملٹری اکیڈمی کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔امریکی محکمہ دفاع سے جاری بیان کے مطابق ریاست نیویارک میں واقع ویسٹ پوائنٹ ملٹری اکیڈمی کا سربراہ پہلی بار ایک خاتون جنرل بریگیڈیئر جنرل ڈیانا ہولینڈ کو مقرر کیا گیا ہے۔ اس ملٹری اکیڈمی میں فوجی افسران کو تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ بریگیڈیئر جنرل ڈیانا ہولینڈ اپنے عہدے کا چارج آئندہ ماہ جنوری میں سنبھالیں گی ،وہ عراق اور افغانستان جنگوں میں بھی اپنا کردار ادا کرچکی ہیں۔اپنی تعیناتی کے حوالے سے جنرل ڈیانا نے کہا کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ مجھے اس عہدے کے لیے نامزد کیا گیا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...