ڈاکٹر عاصم حسین کی بریت، تفتیشی افسر کی تبدیلی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ڈاکٹر عاصم حسین کی بریت، تفتیشی افسر کی تبدیلی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں ...
ڈاکٹر عاصم حسین کی بریت، تفتیشی افسر کی تبدیلی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر عاصم حسین کی بریت اور کیس کے تفتیشی افسر کی تبدیلی کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ درخواست رینجرز کے سپرنٹنڈنٹ عنایت اللہ نے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈی ایس پی الطاف حسین کی بطور تفتیشی افسر تقرری بدنیتی پر مبنی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس کیس میں تفتیشی ملزم کو بریت دلانے کیلئے تفتیشی افسر تبدیل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں بینچ نے درخواست کی سماعت سے انکار کر دیا ہے۔

مزید : کراچی /اہم خبریں


loading...