سانحہ پشاور،بلوچستان کی عدالتوں میں کسی کیس کی سماعت نہیں ہوئی
کوئٹہ(صباح نیوز)سانحہ پشاور کے شہدا ء کی برسی پر بلوچستان میں عدالتوں میں کیسز کی سماعت نہیں ہو ئی۔بلوچستان بار ایسوسی ایشن نے سانحہ پشاور کے شہدا کی برسی اور ان شہدا کی قربانی کی یاد میں عدالتوں میں پیش نہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔ سانحہ اے پی ایس کے شہدا کی برسی پر بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال انور کاسی کا کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ بچوں کی قربانی نے قوم کو متحد کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا دلخراش واقعہ ہے جو ذہنوں پر ہمیشہ نقش رہے گا تاہم اس واقعے نے پوری قوم کو ایک طاقت بنا دیا ۔