ادویات کے استعمال نے برطانوی باڈی بلڈر کی جان لے لی

ادویات کے استعمال نے برطانوی باڈی بلڈر کی جان لے لی
ادویات کے استعمال نے برطانوی باڈی بلڈر کی جان لے لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانچسٹر (آئی اےن پی)ادویات کے استعمال نے برطانوی باڈی بلڈر کی جان لے لی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والا ایک باڈی بلڈر اپنی جسامت بڑھانے کے شوق میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔ ڈین وارمبی اس باڈی بلڈر کی روزانہ کی خوراک میں 10 ہزار کیلیوریز اور بہت سے انرجی ڈرنکس شامل ہوتے تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ اسے ادویات (سٹیرائڈز) کے بے جا استعمال کی بھی لت پڑ چکی تھی۔ ان ادویات نے اس جا جسم تو خوبصورت بنایا لیکن اس کے جسم کے اندرونی اعضاء کو بری طرح نقصان پہنچایا۔ ان اعضاء میں جگر بھی شامل تھا جو سٹیرائڈز کے استعمال کی وجہ سے خراب ہو چکا تھا۔ ڈاکٹروں نے ڈین وارمبی کو سختی سے تنبیہ کی اور بتایا کہ ادویات کے استعمال سے اسے جگر کا کینسر لاحق ہو چکا ہے۔ ڈین وارمبی نے اپنے علاج کی بہت کوششیں کیں لیکن وہ تمام بے سود ثابت ہوئیں۔ آخر کار ڈین وارمبی ساڑھے پانچ سال اپنی بیماری سے لڑنے کے بعد انتقال کر گیا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ڈین وارمبی کی موت ان تمام افراد کیلئے وارننگ ہے جو جانتے ہوئے بھی کہ جسم بڑھانے کیلئے ان ادویات کا استعمال بہت مہلک ہے اس کو جاری رکھتے ہیں۔

مزید :

کھیل -