رائل سعودی نیول فورسز کے کمانڈر کی نیول چیف سے ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رائل سعودی نیول فورسز کے کمانڈر نے نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے چیف سے ملاقات کی۔ ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ رائل سعودی نیول فورسز کے کمانڈر اور نیول چیف کے درمیان ملاقات میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق معزز مہمان کو پاکستان نیوی کے کردار پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔