وزیر اعظم نواز شریف کا16 دسمبر کو ”یوم عزم تعلیم“ منانے کا اعلان

وزیر اعظم نواز شریف کا16 دسمبر کو ”یوم عزم تعلیم“ منانے کا اعلان
وزیر اعظم نواز شریف کا16 دسمبر کو ”یوم عزم تعلیم“ منانے کا اعلان

  


پشاور (آن لائن) وزیراعظم نواز شریف نے 16دسمبر کے دن کو سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداءکی یاد میں ”یوم عزم تعلیم“ کے دن سے منانے اور آرمی پبلک سکول پشاور کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کااعلان کیا ہے ۔ بدھ کے روز وزیراعظم نواز شریف نے سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداءکی پہلی برسی کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران 16دسمبر کو ہر سال ”یوم عزم تعلیم “کے دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے جبکہ وزیر اعظم نے اس موقع پر آرمی پبلک سکو ل کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان بھی کیا ہے،وزیر اعظم نے کہا کہ 16 دسمبر کو ”قومی عزم تعلیم “کے دن کے طور پر منانے کا مقصد شہداءکو ہمیشہ کے لیے یاد رکھنا اور انکو خراج عقیدت پیش کرنا ہے-

مزید : پشاور


loading...