آن لائن رجسٹریشن اورمشین ریڈایبل پاسپورٹ کا اجراءآئندہ سال اپریل سے شروع ہونے کا امکان

آن لائن رجسٹریشن اورمشین ریڈایبل پاسپورٹ کا اجراءآئندہ سال اپریل سے شروع ...
آن لائن رجسٹریشن اورمشین ریڈایبل پاسپورٹ کا اجراءآئندہ سال اپریل سے شروع ہونے کا امکان

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے قومی اسمبلی کو بتایاکہ آن لائن رجسٹریشن اور مشین ریڈایبل پاسپورٹ کا اجراءآئندہ سال اپریل میں شروع ہوجائے گا، وہ وقفہ سوالات کے دوران اراکین اسمبلی کے سوالات کے جواب دے رہے تھے ۔

وزیرداخلہ کاکہناتھاکہ نیا نظام ابتدائی طورپر اندرون ملک لانچ کیاجائے گا اور پھر بیرون ملک موجود پاکستانی پاسپورٹ دفاتر تک وسعت دی جائے گی ، اس وقت بیرون ملک پاکستان کے 83سفارتخانے کام کررہے ہیں جنہیں مشین ریڈایبل پاسپورٹ جاری کرنے کی اجازت ہے ، یہ سفارتخانے آئندہ سال کے وسط تک آن لائن سروسز بھی شروع کردیں گے ۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایاکہ ماضی میں وزیرداخلہ کے صوابدیدی اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے بلیوپاسپورٹ کے اجراءکے قوانین میں نرمی برتی گئی لیکن موجودہ حکومت نے قومی مفاد میں 2,000پاسپورٹ منسوخ کردیئے ۔وزیرداخلہ کاکہناتھاکہ آن لائن درخواستوں اور قومی شناختی کارڈ کا اجراءبھی شروع ہے تاہم مزید مستحکم بنانے کے لیے کچھ ماہ لگیں گے ۔ اُنہوں نے بتایاکہ ہزاروں جعلی شناختی کارڈ منسوخ کیے گئے اور نادرا کے اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی ۔

اُنہوں نے مزید بتایاکہ مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ اراکین پارلیمنٹ پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی جائے گی جو نادرا کیساتھ مل کر یہ طے کرے گی کہ مختلف حالات میں شناختی کارڈ بلاک کرنے کے معاملے کا حل نکالے گی ۔

مزید : قومی


loading...