ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور متنازعہ بیان، شام اور عراق کا انٹرنیٹ بند کرنے کا مطالبہ کردیا

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور متنازعہ بیان، شام اور عراق کا انٹرنیٹ بند کرنے کا ...
ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور متنازعہ بیان، شام اور عراق کا انٹرنیٹ بند کرنے کا مطالبہ کردیا

  


واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے” جوکر“ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر متنازعہ بیان دیدیا جس پر انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے شام اور عراق کو انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ داعش تک انٹرنیٹ کی رسائی کو روکنے کیلئے عراق اور شام میں انٹرنیٹ سروس معطل کرنی پڑے گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی مہم کیلئے ہونے والے مباحثے میں کہا کہ امریکا کا صدر بن کر داعش کے لوگوں کے خاندانوں کو قتل کردوں گا۔ میڈیا داعش کے دہشتگردوں کو ماسٹر مائنڈ کہنا چھوڑ دے، داعش کے دہشتگرد اصل میں ٹھگ اور خوفناک لوگ ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ کے صدر کے عہدے کیلئے ریپبلکن پارٹی کے ارب پتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا کہا تھا جس پر وائٹ ہاؤس نے انہیں صدارت کی کرسی کیلئے نااہل قرار دیتے ہوئے جوکر کا خطاب دیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...