رینجرز سے کوئی اختلاف نہیں، امید ہے کہ آج اختیارات میں توسیع کا معاملہ حل ہو جائے گا: منظور وسان

رینجرز سے کوئی اختلاف نہیں، امید ہے کہ آج اختیارات میں توسیع کا معاملہ حل ہو ...
رینجرز سے کوئی اختلاف نہیں، امید ہے کہ آج اختیارات میں توسیع کا معاملہ حل ہو جائے گا: منظور وسان

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر معدنیات سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ رینجرز سے کوئی اختلاف نہیں، امید ہے کہ آج رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا معاملہ حل ہو جائے گا۔ ایک 16 دسمبر نے ہمیں توڑا تھا، دوسرے 16 دسمبر نے ہمیں متحد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منظور وسان نے کہا کہ رینجرز اختیارات میں توسیع کے معاملے پر ایسا تاثر نہ دیا جائے کہ یہ سب کچھ ایک شخص کیلئے کیا جا رہا ہے۔ رینجرز سے کوئی اختلاف نہیں صرف وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی مصروفیت کے باعث معاملے میں تاخیر ہوئی اور امید ہے کہ آج رینجرز کے اختیارات میں توسیع دیدی جائے گی۔

انہوں نے سانحہ اے پی ایس پشاور کو ایک سال مکمل ہونے پر کہا کہ ایک 16 دسمبر نے ہمیں توڑا تھا اور دوسرے 16 دسمبر نے متحد کر دیا، بچوں کی قربانی کو فراموش نہیں کیاجا سکتا۔ منظور وسان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم زیادہ تر ساتھ ہوتے ہیں تاہم کچھ معاملات میں اختلاف ضرور ہوتے ہیں۔

منظور وسان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات کافی حد تک کم ہوگئے ہیں اور ملک کی گورننس بھی بہتر ہوئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں منظور وسان نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری کی پاکستان آمد سے متعلق حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

مزید : کراچی /اہم خبریں


loading...