امریکی لڑکی زندہ نذر آتش کیس نیا موڑ اختیار کر گیا ،گینگسٹر کے17ملزمان گرفتار

امریکی لڑکی زندہ نذر آتش کیس نیا موڑ اختیار کر گیا ،گینگسٹر کے17ملزمان گرفتار
امریکی لڑکی زندہ نذر آتش کیس نیا موڑ اختیار کر گیا ،گینگسٹر کے17ملزمان گرفتار

  


نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی لڑکی جسیکا چیمبرز کو زندہ نذر آتش کر کے ہلاک کرنے سے متعلق کیس نے نیا موڑ اختیار کر لیا ہے ،سانحہ کے ایک سال بعد ایف بی آئی نے گینگسٹر کے17مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ امریکی جریدے یوایس ٹوڈے کے مطابق امریکہ کے علاقے جیکسن میں 6دسمبر 2014کی شام 19برس کی نو عمر لڑکی جسیکا چیمبرز پر پہلے پٹرول چھڑکا گیا اور پھر اسے آگ لگا دی گئی ، لڑکی اپنی جان بچانے کے لئے گاڑی سے باہر نکلی اور سر تاپا آگ کی لپٹوں میں ادھر ادھر چیختی چلاتی بھاگتی رہی ۔ بعد ازاں لڑکی کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا مگر وہ زندہ نہ بچ سکی۔پولیس نے اس کے قاتلوں تک پہنچنے کے لئے 150سے زائد افراد سے تفتیش کی اور 20ہزار سے زائد فون ریکارڈ ز کی جانچ پڑتال کی گئی ۔تفتیش کاروں نے اس کے بعد تفتیش کا دائرہ غیر قانونی سرگرمیوں جیسے منشیات فروشوں، اسلحہ فروشوں اور جعلی کرنسی کے کاروبار میں ملوث مشتبہ افراد تک پھیلا دیا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...