سیریز کا وقت گزر چکا لیکن حکومت کو جواب ضرور دینا چاہئے: راجیو شکلا

سیریز کا وقت گزر چکا لیکن حکومت کو جواب ضرور دینا چاہئے: راجیو شکلا
سیریز کا وقت گزر چکا لیکن حکومت کو جواب ضرور دینا چاہئے: راجیو شکلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے چیئرمین راجیو شکلا نے کہا ہے کہ اب پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز کا وقت نہیں کیونکہ کرکٹرز 30 دسمبر کے بعد دستیاب نہیں ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق راجیو شکلا نے کہا کہ پاکستان سے کرکٹ سیریز پر 20 دن سے حکومت کے جواب کے منتظر ہیں لیکن ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا، تاخیر کے باوجود حکومت کو جواب ضرور دینا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وقت گزر چکا ہے کیونکہ کرکٹرز 30 دسمبر کے بعد دستیاب نہیں ہوں گے جبکہ پاکستان کیلئے بھی سری لنکا میں سیریز کی میزبانی کرنے کا وقت نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم پاکستان کا جواب ملنے کے بعد کیا ردعمل ہو گا لیکن تاخیر کے باوجود بھارتی حکومت کو جواب ضرور دینا چاہئے۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -