پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری لال مسجد کے گردونواح میں تعینات، پکڑے گئے مظاہرین رہا

پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری لال مسجد کے گردونواح میں تعینات، پکڑے گئے ...
پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری لال مسجد کے گردونواح میں تعینات، پکڑے گئے مظاہرین رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس اورایف سی کی بھاری نفری لال مسجد کے باہر تعینات کردی گئی جبکہ احتجاج کی کوشش میں پکڑے گئے جانیوالے خاندان کو بھی کمشنر نے رہاکرنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ آرمی پبلک سکول کا ایک سال مکمل ہونے پر سول سوسائٹی ارکان نے لال مسجد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، پولیس نے روکنے کی کوشش کی لیکن لال مسجد کے سامنے پہنچ جانے پر سول سوسائٹی کے چھ ارکان کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیاگیاجہاں سے بعدازاں کمشنر کی ہدایت پر مظاہرین کورہاکردیاگیاجبکہ ایف سی، رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری بدستور موجود ہے ۔ مظاہرین نے دہشتگردوں کے یاروغیرہ کے بینرز اٹھارکھے تھے ۔
واضح رہے کہ سانحہ اے پی ایس کے بچوں کو شہید کہنے کے حوالے سے لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے ایک ٹی وی پروگرام میں امریکی ڈرون حملے میں مارے جانیوالوں کو شہید کہنے سے مشروط کیاتھاجس کے بعد ایک عرصہ تک لال مسجد کے باہر احتجاج جاری رہاتھا اور آج بھی سانحہ پشاور کی پہلی برسی کے موقع پر احتجاج کیا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -