روسی کروز میزائل راستہ بھٹک کر روس میں ہی تین منزلہ رہائشی عمارت سے ٹکرا گیا

روسی کروز میزائل راستہ بھٹک کر روس میں ہی تین منزلہ رہائشی عمارت سے ٹکرا گیا
روسی کروز میزائل راستہ بھٹک کر روس میں ہی تین منزلہ رہائشی عمارت سے ٹکرا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روسی کروز میزائل غلطی سے روس میں ہی ایک تین منزلہ رہائشی عمارت سے ٹکرا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ مرر ڈاٹ کو ڈاٹ یوکے کےمطابق یہ خوفناک حادثہ اسوقت پیش آیا جب روس کی جانب سے کیا گیا کروز میزائل کا تجربہ ناکام ہو گیا۔حادثے کے پیش نظر خیال کیا جا رہا تھا کہ متعدد ہلاکتوں کا امکان ہے تاہم کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔کروز میزائل کا تجربہ کیا گیا تو وہ راہ سے بھٹک گیا اور نینوکسا کے علاقے میں جا گرا۔جب آرکٹکٹ کی عمارت سے میزائل ٹکرایا تو فلیٹس آگ کی لپیٹ میں آ گئے تاہم رہائشی وہاں سے نکلنے میں کا میاب ہو گئے اور زندہ بچ گئے ۔