سعودی قیادت میں مسلمان ممالک کا اتحاد، پاکستان نے بھی فیصلہ کرلیا، اعلان جلد متوقع

سعودی قیادت میں مسلمان ممالک کا اتحاد، پاکستان نے بھی فیصلہ کرلیا، اعلان جلد ...
سعودی قیادت میں مسلمان ممالک کا اتحاد، پاکستان نے بھی فیصلہ کرلیا، اعلان جلد متوقع

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی طرف سے 34اسلامی ممالک کے اتحاد کے اعلان پر پاکستان کی طرف سے آج شام باضابطہ طورپر موقف جاری کیے جانے کا امکان ہے تاہم اعلیٰ سطح پر فیصلہ کیاگیاہے کہ سعودی اعلان کے باوجود کسی بھی صورت میں پاکستان اپنی افواج سعودی عرب نہیں بھیجے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں اعلیٰ سطح پر مسلمان ممالک کے اتحاد پر سعودی اعلان سے متعلق مشاورت کی گئی اور یہ فیصلہ ہوا کہ بدھ کی شام کو باضابطہ طورپر موقف جاری کیاجائے گاتاہم سعودی اعلان کے باوجود کسی بھی صورت میں پاکستان اپنی افواج نہیں بھیجے گا اور اس ضمن میں پاکستان کی پارلیمنٹ کی قراردادوں پر عمل کیاجائے گا۔

سیاسی اتحاد اعلان کے اگلے روز ہی متنازعہ ہوگیا، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں ۔ 

ذرائع نے بتایاکہ انسداددہشتگردی کے شعبے میں سعودی عرب کیساتھ پاکستان اپنا تعاون جاری رکھے گا جبکہ وزیراعظم کی پشاور سے اسلام آباد واپسی پر بھی مشاورت ہوگی ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...