پاک بھارت سیریز کیلئے انتظامات کا وقت ختم ، بھارتی کرکٹ بورڈ کی” ناں“ کا انتظار ہے : شہریار خان

پاک بھارت سیریز کیلئے انتظامات کا وقت ختم ، بھارتی کرکٹ بورڈ کی” ناں“ کا ...
پاک بھارت سیریز کیلئے انتظامات کا وقت ختم ، بھارتی کرکٹ بورڈ کی” ناں“ کا انتظار ہے : شہریار خان

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیریز کیلئے انتظامات کا وقت ختم ہوچکا ہے ، بھارتی کرکٹ بورڈ کی” ناں“ کا انتظار ہے جس کے بعد باقاعدہ موقف دیا جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بھارتی بورڈ کی طرف سے تحریری جواب چاہیے،جائلز کلارک سے کہہ دیا جو بھی موقف ہے تحریری طورپر آگاہ کریں۔ جائلز کلارک نے کہا تھا کہ ششانک منوہر سے بات ہوئی ہے ،ششانک منوہر نے جائلز کلارک کو کہا کہ بھارتی حکومت نے گرین سگنل نہیں دیا۔ شہریار خان کا کہنا تھا کہ بی سی سی آئی کے جواب کے بعد کوئی باقاعدہ موقف دیا جائے گا۔بی سی سی آئی کا باقاعدہ جواب آنے کے بعد آئندہ کی حکمت عملی بنائیں گے۔

مزید : کھیل


loading...