سانحہ پشاور کے شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے پاکستان ایک ہوا :عارف علوی

سانحہ پشاور کے شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے پاکستان ایک ہوا :عارف علوی
سانحہ پشاور کے شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے پاکستان ایک ہوا :عارف علوی

  


اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور کے شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے پاکستان ایک ہوا ہے پاکستان ساری دنیا کو دہشت گردی کے خلاف اکٹھا کر سکتا ہے ۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور میں آرمی پبلک سکول کے بچوں نے قربانی دے کر قوم پر بڑا احسان کیا ہے اور ان کی قربانی کو ہم رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور کے شہداءکی قربانیوں کی وجہ سے ملک ایک ہوا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ہے جس طرح اس کے بارے میں کہا گیا تھا انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان میں صرف پاک فوج ، پولیس اور سیکورٹی فورسز کا کردار نظر آ رہا ہے جبکہ حکومت کی طرف سے اس میں کوئی خاص پیشرفت نظر نہیں آ رہی ہے ۔

مزید : اسلام آباد


loading...