خاموش طبیعت بچی تھی بچے بھی ایسے ہی ہیں : کرشمہ کپور

خاموش طبیعت بچی تھی بچے بھی ایسے ہی ہیں : کرشمہ کپور
خاموش طبیعت بچی تھی بچے بھی ایسے ہی ہیں : کرشمہ کپور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (یوا ین پی) بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے کہا ہے کہ میں خاموش طبیعت بچی تھی اور میرے بچے بھی ایسے ہی ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی اپنی والدہ کو مشکل میں نہیں ڈالا ۔ میں خاموش طبیعت بچی تھی اور آگے میرے دونوں بچے بھی ایسے ہی ہیں انہوں نے کہا کہ چونکہ میں ورکنگ وویمن ہوں اس لئے اپنے بچوں کے حوالے سے عام ماﺅں سے زیادہ محتاط رہتی ہوں کیونکہ مجھے ہمیشہ یہ فکر رہتی ہے کہ کہیں میرے بچے میرے کام کی وجہ سے متاثر نہ ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ آج کل کے بچے بھی بہت تیز اور چست ہوتے ہیں اس لئے ان کی تربیت کے لئے والدین کو زیادہ محتاط رہنا پڑتا ہے ۔

مزید :

تفریح -