سانحہ پشاور،شہداء کے والدین نے پاک فوج سے وہ مطالبہ کردیاجو آج تک کوئی نہ کرسکا

سانحہ پشاور،شہداء کے والدین نے پاک فوج سے وہ مطالبہ کردیاجو آج تک کوئی نہ ...
سانحہ پشاور،شہداء کے والدین نے پاک فوج سے وہ مطالبہ کردیاجو آج تک کوئی نہ کرسکا

  


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی پبلک سکول پشاور میں دہشتگردوں کا نشانہ بننے والے بچوں کے والدین نے پاک فوج سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سانحہ کے ذمہ دار افرادکو کیفرکردار تک پہنچائے۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے شہدا تنظیم کے صدر عابد رضا بنگش نے کہا: ’ہمیں بتایا جائے کہ طالبان ایک فوجی سکول کے اندر داخل ہونے میں کامیاب کیسے ہوئے؟‘

ان کا کہنا تھا کہ بیرونی سکیورٹی کی ذمہ دار صوبائی اور وفاقی حکومت ہے لیکن سکول کی اندرونی سکیورٹی کی ذمہ داری تو فوج پر آتی ہے۔ ’ہم چاہتے ہیں کہ تحقیقات کے لیے ایک کمیشن تشکیل دیا جائے اور ان حکام کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے جن کی غفلت کی وجہ سے ہمارے بچوں کا خون بہا، وہ چاہے وردی میں ہوں یا بغیر وردی کے۔‘

یاد رہے کہ آرمی سکول حملے میں عابد رضا بنگش نے اپنے بڑے بیٹے کو کھویا جو میٹرک کے طالب علم تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے پچھلے ایک سال میں صدرِ پاکستان، صوبائی حکومت اور پاکستانی فوج سب سے درخواست کی ہے کہ تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے مگر کوئی ہماری بات ہی نہیں سن رہا۔‘

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ٹویٹر پر #AskGHQonAPSکا ٹرینڈ کررہا ہے۔

مزید : قومی


loading...