سندھ اسمبلی میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی قرارداد شرائط کے ساتھ منظور ،اختیارات میں 12ماہ کی توسیع

سندھ اسمبلی میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی قرارداد شرائط کے ساتھ منظور ...
سندھ اسمبلی میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی قرارداد شرائط کے ساتھ منظور ،اختیارات میں 12ماہ کی توسیع

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ اسمبلی میں رینجرز کے کراچی میں قیام کو بڑھانے کیلئے اختیارات میں توسیع کی قرار داد واضح اکثریت سے منظور کر لی گئی ہےتاہم قرار داد میں رینجرز کے اختیارات مشروط کر دیئے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سند ھ سہیل انور سیال نے قرار داد کو اسمبلی میں پیش کی ،جس کے بعد رائے شماری میں واضح اکثریت کے ساتھ اسے منظور کر لیا گیا ۔رینجرز کے اختیارات سے متعلق قرار داد کے متن میں کہا گیاہے کہ سندھ میں رینجر کو 12ماہ کیلئے تعینات کیا جاتا ہے ، رینجرز حکومت سندھ کی اجازت کے بغیر کسی کو بھی شک کی بنیاد پر حراست میں نہیں لے سکتی اور نہ ہی کسی سرکاری محکمے پر چھاپہ مار سکتی ہے۔قرار داد میں کہا گیاہے کہ رینجرز پولیس کے علاوہ کسی بھی دوسرے ادارے کے ساتھ مل کر مشترکہ آپریشن نہیں کرسکتی اور نہ ہی رینجرز خود اپنے طور پر چھاپہ مار سکتی ہے ۔قرار داد میں رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن پر بھی شرائط لگادی گئی ہیں جبکہ واضح رہے کہ فوجی قیادت نے سندھ حکومت کو واضح کیا تھا کہ رینجرز کے اختیارات میں توسیع پر کوئی شرائط نہیں لگائی جائیں تاہم سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز کے اختیارات پر شرائط عائد کر دی گئی ہیں جس کے بعد سیاسی وفوجی قیادت میں تناؤ پیدا ہونے کا امکان ہے ۔

رینجرز کے اختیارات پر شرائط عائد کر نے پر اپوزیشن ارکان نے اسمبلی میں شور شرابا کیا اور قرار داد کی مخالفت کرتے ہوئے قرار داد کی کاپیاں پھاڑ دیں اوراسمبلی سے واک آﺅٹ کیا ۔جس کے بعد سپیکر سندھ اسمبلی نے اجلاس جمعہ تک ملتوی کر دیا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...