رینجرز کے اختیارات کے بارے میں قرارداد کو نہیں مانتے، احتجاج جاری رہے گا:تحریک انصاف

رینجرز کے اختیارات کے بارے میں قرارداد کو نہیں مانتے، احتجاج جاری رہے ...
رینجرز کے اختیارات کے بارے میں قرارداد کو نہیں مانتے، احتجاج جاری رہے گا:تحریک انصاف

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے رینجرز کو اختیارات کے بارے میں سندھ اسمبلی کی قرارداد کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اس کیخلاف احتجاج جاری رہے گا۔

پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واوڈاکا کہنا ہے کہ ہماری جماعت اس کو نہیں مانتی۔ہم اس کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے، اس قرارداد کے ذریعے رینجرز کو ہاتھ باندھ دئیے گئے ہیں۔ جس طرح رینجرز کو ذلیل کیا جا رہا ہے اس کی ہم بھر پور مخالفت کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اس قرارداد کو کوئی بھی نہیں مانے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثارکی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ شریف آدمی ہیں۔ انہوں نے رینجرز کا مقدمہ بہت اچھے طریقے سے لڑا لیکن صوبائی حکومت نے ان کی بھی نہیں مانی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پہلے سے ہی پتہ تھا کہ رینجرز کو اختیارات نہیں ملیں گے۔

مزید : قومی


loading...