اے پی ایس میں تقریب کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی شہداء کے والدین سے ملاقات، بچے آٹو گراف لیتے رہے

اے پی ایس میں تقریب کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی شہداء کے والدین سے ...
اے پی ایس میں تقریب کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی شہداء کے والدین سے ملاقات، بچے آٹو گراف لیتے رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی پبلک سکول میں شہداء کی یاد میں منعقدخصوصی تقریب کے اختتام پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دیر تک شہداء کے والدین اور بچوں سے ملاقات کی  ۔ تفصیلات کے مطابق آرمی پبلک سکول میں سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں منعقدہ خصوصی تقریب کے اختتام پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف شہداء کے لواحقین اور بچوں میں گھل مل گئے ، انہوں نے شہید بچوں کے والدین سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان سے بات چیت بھی کی،آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے تقریب میں شریک بچوں سے گفتگو کی اور ہر بچے کا نام اور باتیں نوٹ بک میں لکھ کر انہیں آٹو گراف بھی دیتے رہے۔

واضح رہے کہ سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کا ایک سال مکمل ہونے پر  اے پی ایس  میں شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے مرکزی تقریب منعقد ہوئی جس میں ملک کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت نے شر کت کی۔اس موقع پر شہداء کی لازوال قربانیوں کو یاد کیا گیااور ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب میں شہداء کے لواحقین میں اعزازی شیلڈز اور میڈلز بھی تقسیم کئے گئے۔

مزید :

قومی -