رینجرز اختیارات کی قرارداد نامنظور ،تاجروں کا کل سندھ اسمبلی کے گھیراو کا اعلان

رینجرز اختیارات کی قرارداد نامنظور ،تاجروں کا کل سندھ اسمبلی کے گھیراو کا ...
رینجرز اختیارات کی قرارداد نامنظور ،تاجروں کا کل سندھ اسمبلی کے گھیراو کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ اسمبلی میں رینجرز کے اختیارات کو محدود کرنے کی قرارداد کو نامنظور کرتے ہوئے کراچی کے تاجروں نے کل سندھ اسمبلی کے گھیراو کا اعلان کیا ہے۔ آے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر کا کہنا تھا کہ اس قرارداد سے بھتہ خوروں کو ایک بار پھر بے لگام چھوڑ دیا گیا ہے۔کراچی کو ایک بار پھر بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا۔ جس طرح کے اختیارات دیئے گئے ہیں اس سے شیر کو پنجرے میں بند کر دیا گیاہے اس لئے کراچی کے تاجر اس قرار داد کیخلاف سندھ اسمبلی کا گھیراو کرینگے۔رینجرز کے اقدامات سے تاجروں کو تحفظ ملا تھا لیکن ایک بار پھر ان کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے۔