لاہور میں 65 مقامات پر آرمی پبلک اسکول کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سرکاری تقریبات کا انعقاد

لاہور میں 65 مقامات پر آرمی پبلک اسکول کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ...
لاہور میں 65 مقامات پر آرمی پبلک اسکول کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سرکاری تقریبات کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔شہر بھر میں سائرن بجائے گئے، ایک منٹ کے لیے ٹریفک روکی گئی، قومی ترانے بجا کر شہداءکے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے پینسٹھ مقامات پر آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداءکی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریبات منعقد کی گئیں۔ مرکزی تقریب چئیرنگ کراس میں ہوئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ انتظامیہ کی جانب سے دس بجتے ہی سائرن بجایا گیا۔ شہر بھر کی ٹریفک روک دی گئی۔شہدا کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، بڑوں سمیت ننھے بچوں نے بھی شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔چئیرنگ کراس میں مختلف تنظیموں کی جانب سے شہدا کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی بھی کی گئی۔

مزید :

لاہور -