لاکھوں صارفین سارا دن اس لڑکی کو انٹرنیٹ پر کیا شرمناک حرکت کرتے دیکھتے رہتے ہیں؟ جواب آپ کو بھی پریشان کردے گا

لاکھوں صارفین سارا دن اس لڑکی کو انٹرنیٹ پر کیا شرمناک حرکت کرتے دیکھتے رہتے ...
لاکھوں صارفین سارا دن اس لڑکی کو انٹرنیٹ پر کیا شرمناک حرکت کرتے دیکھتے رہتے ہیں؟ جواب آپ کو بھی پریشان کردے گا

  


سیول (نیوز ڈیسک) مغربی اور خصوصاً یورپی ممالک قابل اعتراض فلموں کی طرح طرح کی اقسام متعارف کرواچکے ہیں لیکن جنوبی کوریا کی ایک دوشیزہ نے کھانے پینے کی اشیاءکو فحاشی کے لئے استعمال کرتے ہوئے نئی قسم کی فحش ویڈیوز متعارف کروادی ہیں، جنہیں دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں میں پہنچ چکی ہے۔

جنوبی کوریا میں مک بینگ (غذائی فحاشی) اب ایک باقاعدہ رواج بن گیا ہے اور لوگ بڑے پیمانے پر اسے دیکھنے کی لت میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ انٹرنیٹ پر اپنی شرمناک ویڈیوز پیش کرنے والی کامیڈی سٹار شاﺅری کی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ فیس بک پر اس کے فالوورز کی تعداد تقریباً 6 لاکھ ہے جبکہ اس کی ویڈیوز کو ایک کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔ شاﺅری اپنی ویڈیوز میں مختصر لباس پہن کر کیچپ میں لوٹ پوٹ ہوتی نظر آتی ہے تو کبھی کیلے اور گاجر جیسی چیزوں کو چوستی ہے۔ وہ ان پھلوں اور سبزیوں کے ساتھ کئی اور شرمناک حرکات کا مظاہرہ بھی کرتی ہے۔

مزید جانئے: گزشتہ روز انٹرنیٹ پر لاکھوں صارفین نے کئی گھنٹے اس لڑکی کی تلاش میں کیوں لگادئیے؟ انتہائی حیران کن وجہ جانئے

شاﺅری کا کہنا ہے کہ وہ جنسی مواد کی بجائے غذا کے ساتھ جذبات کی تسکین کا موقع فراہم کرتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ پورے کوریا میں بلکہ پوری دنیا میں اس کی ویڈیو جیسی کوئی چیز نہیں ہے۔ شاﺅری نے اپنے بیہودہ فن سے کوریا میں صرف ایک سٹار کی حیثیت ہی حاصل نہیں کررکھی بلکہ وہ ہر ماہ لاکھوں ڈالر بھی کما رہی ہے۔ اس کے مداحوں کی بہت بڑی تعداد کی وجہ سے بڑی بڑی کمپنیاں اسے اپنی تشہیر کے لئے استعمال کرتی ہیں، جو اس کی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...