امن و امان کی خراب صورتحال،سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر موخر، پنجاب اور سندھ کے کچھ اضلاع میں ملتوی الیکشن آج ہونگے

امن و امان کی خراب صورتحال،سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر موخر، ...
امن و امان کی خراب صورتحال،سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر موخر، پنجاب اور سندھ کے کچھ اضلاع میں ملتوی الیکشن آج ہونگے

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سانگھڑ میں آج ہونے والے بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی کر دیئے گئے ہیں جبکہ بدین کے کچھ حلقوں میں بھی آج ہونے والی پولنگ ملتوی کر دی گئی ہے۔جیو نیوز کے مطابق انتخابات امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر موخر کئے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ سانگھڑ میں پہلے بھی بلدیاتی الیکشن تصادم میں ہلاکتوں کی وجہ سے الیکشن ملتوی ہوئے تھے جبکہ بدین کے کچھ حلقوں میں بھی پولنگ نہ ہوسکی تھی جو ایک بار پھر ملتوی ہو گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات صوبائی حکومت کی درخواست پر ملتوی کئے گئے ۔ باقی اضلاع میں پولنگ معمول کے مطابق آج ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کے 21  اضلاع کی 57یونین کونسلوں میں بھی آج پولنگ ہوگی ان یو سیز میں لاہور کی پانچ، بہاولنگر کی چار  یونین کونسلز سمیت اوکاڑہ، فیصل آباد ۔ ملتان،بھکر، ساہیوال، گوجرانوالہ، ڈی جی خان،چنیوٹ، سیالکوٹ، ننکانہ، نارروال، اٹک ،وہاڑی، شیخوپورہ، قصور سمیت کئی اضلاع شامل ہیں

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...