سعودی عرب میں بن لادن گروپ کو سب سے زوردار جھٹکا لگ گیا، سچ سامنے آگیا، سخت سزا دی جائے گی

سعودی عرب میں بن لادن گروپ کو سب سے زوردار جھٹکا لگ گیا، سچ سامنے آگیا، سخت ...
سعودی عرب میں بن لادن گروپ کو سب سے زوردار جھٹکا لگ گیا، سچ سامنے آگیا، سخت سزا دی جائے گی

  


ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) تقریباً تین ماہ قبل مسجد الحرام میں کرین گرنے کا المناک حادثہ پیش آنے کے بعد تحقیقات جاری تھیں اورسعودی میڈیا کے مطابق اب اس افسوسناک واقعے کے لئے بن لادن گروپ کے 5انجینئروں اور ٹیکنیشنوں کو ذمہ دار ٹھہرادیا گیا ہے۔

اخبار ’الوطن‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بیورو آف انویسٹی گیشن اینڈ پبلک پراسیکیوشن جدہ نے ذمہ داران کا تعین کرلیا ہے، جن کے خلاف فرد جرم عائد کی جائے گی، تاہم ابھی ان افراد کے نام جاری نہیں کئے گئے۔ اخبار کے مطابق ذمہ دار قرار دئیے گئے انجینئر اور ٹیکنیشن مسجد الحرام میں توسیعی پراجیکٹ کی نگرانی پر معمور تھے اور ان میں سرکاری افسران بھی شامل ہیں۔

مزید جانئے: سعودی عرب نے25برس کے بعد بغداد میں اپنا سفارتخانہ کھول دیا

ذرائع کے حوالے سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دو ماہ قبل سعودی بن لادن کنسٹرکشن کمپنی کے کچھ اعلیٰ افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا اور اب ان افراد کے خلاف حتمی شواہد دستیاب ہوچکے ہیں۔ مقامی میڈیاکے مطابق بیورو آف انویسٹی گیشن جدہ کی رپورٹ دارالحکومت میں مرکزی دفتر بھیجی جائے گی جس کے بعد ذمہ داران پر باقاعدہ فردجرم عائد ہوجائے گی۔ حج سے عین پہلے پیش آنے والے اس المناک حادثے میں 111 افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ مزید 394 زخمی ہوگئے تھے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...