کراچی ائیرپورٹ پر کسٹم حکام کی کارروائی،مسافر سے ایک کلو چار سو گرام اعلیٰ کوالٹی کوکین برآمد

کراچی ائیرپورٹ پر کسٹم حکام کی کارروائی،مسافر سے ایک کلو چار سو گرام اعلیٰ ...
کراچی ائیرپورٹ پر کسٹم حکام کی کارروائی،مسافر سے ایک کلو چار سو گرام اعلیٰ کوالٹی کوکین برآمد

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کسٹم حکام نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے کوکین کے 75کیپسول برآمد کر لیے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام کا کہناہے کہ کارروائی کے دوران نائیجیریا سے آنے والے مسافر ایک کلو چار سو گرام کوکین برآمد ہو ئی ہے جس کی قیمت تقریباً ڈھائی کروڑ روپے ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ شخص اعلیٰ کوالٹی کی کوکین اپنے پیٹ میں چھپا کر غیر ملکی پرواز کے ذریعے کراچی ایئرپورٹ پر پہنچا تاہم بروقت کارروائی کے نتیجے میں اسے تفتیش کے دوران منشیات برآمد کر لی گئی ہیں۔

مزید : کراچی


loading...