لال مسجد کے سامنے سول سوسائٹی کا احتجاج ،5خواتین سمیت 6افراد کوحراست میں لے لیا گیا

لال مسجد کے سامنے سول سوسائٹی کا احتجاج ،5خواتین سمیت 6افراد کوحراست میں لے ...
لال مسجد کے سامنے سول سوسائٹی کا احتجاج ،5خواتین سمیت 6افراد کوحراست میں لے لیا گیا

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد کے علاقے آبپارہ میں واقع لال مسجد کے سامنے سول سوسائٹی نے مظاہرہ کیا ہے، پولیس نے مظاہرہ کرنے والوں کو حراست میں لیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سول سوسائیٹی شہدائے آرمی پبلک سکول پشاورکے حق میں لال مسجد کے سامنے مظاہرہ کررہی تھی کہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پانچ خواتین سمیت چھ افراد کو حراست میں لے لیا، پولیس ذرائع کے مطابق نقص امن کے خدشے کے تحت مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم مظاہرین کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ مقامی انتظامیہ کرے گی، اس سے قبل جامعہ حفصہ کے قریب سکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعدادتعینات کی گئی تھی اور سانحہ پشاور کے پیش نظر شہرکے داخلی اور خارجی راستوں پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ناکوں پرمشکوک افراد کی تلاشی کاسلسلہ جاری رہا اور اس حوالے سے وزارت داخلہ میں ملک بھرمیں سکیورٹی صورتحال کی مانیٹرنگ جاری رہی۔

مزید : اسلام آباد


loading...