بہترین کارکردگی کے لئے کام کے دوران کس طرح کی موسیقی سننی چاہیے؟سائنس نے جواب دے دیا

بہترین کارکردگی کے لئے کام کے دوران کس طرح کی موسیقی سننی چاہیے؟سائنس نے ...
بہترین کارکردگی کے لئے کام کے دوران کس طرح کی موسیقی سننی چاہیے؟سائنس نے جواب دے دیا

  


لندن(نیوزڈیسک)موسیقی کو روح کی غذاکہا جاتا ہے اور اب سائنس نے دعویٰ کیا ہے کہ اگرآپ کام کے دوران بہترین کارکردگی کے خواہا ں ہیں تو ہمیشہ وہ والی موسیقی سنیں جسے سن کر آپ انجوائے کرتے ہیں۔

Rensselaer Polytechnic Instituteکی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ موسیقی میں انسان کی ذاتی ترجیح اہم ہوتی ہے تاہم ایسی موسیقی جس میں قدرتی چیزیں جیسے آبشاروں کی آواز ،پہاڑوں یا جنگلوں کی آوازوغیرہ سے کام کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی موسیقی سے نہ صرف کام کرنے کی استطاعت بڑھتی ہے بلکہ لوگ کسی بھی چیز پر توجہ مرکوز کرپاتے ہیں۔

یونیورسٹی آف میامی کی اسیسٹنٹ پروفیسر ٹیریسالیوزیک کا کہنا ہے ایک تحقیق میں کچھ لوگوں کو ان کاپسندید ہ میوزک سنواکر کام کروایا گیا جب کہ کچھ لوگوں بالکل بھی موسیقی نہیں سنوائی گئی۔جن لوگوں نے اپنی پسندیدہ موسیقی سن کرکام کیاان کی کارکردگی بہتررہی اور وہ نئے خیالات کے ساتھ سامنے آئے۔اس کاکہنا ہے کہ جب ہم ذہنی تناﺅ کا شکار ہوتے ہیں تو ہماری توجہ بٹی ہوتی ہے اور ہم جلدبازی میں فیصلہ لے لیتے ہیںلیکن اگر ہمار ا موڈمثبت ہوتو ہم کئی طرح کے فیصلے لے سکتے ہیں اور اکثر ان کا نتیجہ مثبت ہوتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...