کچھ بھی کریں دن میں اتنے گھنٹے سے زیادہ نہ سوئیں،سائنسدانوں نے خبردارکردیا،انتہائی خطرناک نقصان بھی بتادیا

کچھ بھی کریں دن میں اتنے گھنٹے سے زیادہ نہ سوئیں،سائنسدانوں نے ...
کچھ بھی کریں دن میں اتنے گھنٹے سے زیادہ نہ سوئیں،سائنسدانوں نے خبردارکردیا،انتہائی خطرناک نقصان بھی بتادیا

  


سڈنی(نیوزڈیسک)اکثر ہمیں بتایا جاتا ہے کہ نیند بہترین غذا ہے لیکن اب سائنسدانوںنے خبردارکیا ہے کہ اگر رات کو 9گھنٹے سے زائد سویاجائے تو یہ صحت کے لئے انتہائی مضراورجلد موت کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ رات کو زیادہ سوتے ہیں اور دن میں بیٹھے رہتے ہیں اور ورزش بھی نہیں کرتے تو ا ن چیزوںکا اثرسگریٹ اورشراب نوشی سے بھی براہوتا ہے ۔یونیورسٹی آف سڈنی کی جانب سے کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے اس بات کے قوی امکانات موجود ہیں کہ ایسے افرادکی موت نارمل لوگوںسے چار گناجلد واقع ہوجائے گی۔تحقیق کارڈاکٹرمیلوڈی ڈینگ کا کہنا ہے کہ جب ان سب باتوں سے ساتھ جب آپ ورزش بھی نہیں کرتے تو اثرات تین گنابڑھ جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ زیادہ سونے کی عادت اور ورزش سے اجتناب کی عادتوں کو ایسے ہی سنجیدہ لیناچاہیے جیسے ہم سگریٹ اور شراب نوشی کی عادات کو لیتے ہیں۔

تحقیق میں 45سال اور زیادہ کے230,000افراد کامطالعہ کیا گیااور ان کی سگریٹ نوشی،شراب نوشی،کھانے کی عادات اور صحت کا جائزہ لیا گیا۔ساتھ ہی تحقیق کاروں نے لوگوں سے ان کے دن بھر میں بیٹھنے کا شیڈول اور سونے کے وقت کے بارے میں بھی پوچھا۔ان تمام باتوں کو مختلف گروپوں میں رکھا گیا اور یہ بات سامنے آئی کہ جولوگ زیادہ سونے،کم ورزش اور بیٹھنے کی عادت کا شکار تھے میں جلد موت کے امکانات زیادہ تھے۔تاہم ماہرین نے اس بات سے بھی خبردار کیاکہ سات گھنٹے سے کم نیند،سگریٹ اور شراب نوشی سے بھی جلد موت کے امکانات موجود ہیں۔لہذا ضروری ہے کہ رات میں آٹھ گھنٹے کی نیند ضرور لی جائے اور ساتھ ہی چہل قدمی یا ورزش ضرور کی جائے۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...