میاں منشا کا لند ن میں ہوٹل خریدنے کا معاملہ، سینٹ میں گرما گرم بحث، پیپلز پارٹی کا تحقیقات کا مطالبہ

میاں منشا کا لند ن میں ہوٹل خریدنے کا معاملہ، سینٹ میں گرما گرم بحث، پیپلز ...
میاں منشا کا لند ن میں ہوٹل خریدنے کا معاملہ، سینٹ میں گرما گرم بحث، پیپلز پارٹی کا تحقیقات کا مطالبہ

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے مشہور صنعتکار میاں منشا کی طرف سے لند ن میں اربوں روپے کے ہوٹل کی خریداری کے معاملے پر سینٹ میں شدید ہنگامہ آرائی اور گرما گرم بحث ہوئی۔چیئرمین ایف بی اار نے ایوان کو تفصیلات دینے سے انکار دیا۔نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینیٹرز نے اس معاملے پر فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ لندن میں 5ارب روپے سے سینٹ جیمز ہوٹل کی خریداری کیلئے پیسے کہاں سے آئے۔کس طرح پاکستان سے اتنا سرمایہ باہر گیا اس میں کون کون ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کو بتایا جائے کہ میاں منشا کا کون سا ایسا کاروبار ہے جو اتنی تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ نیب اور ایف آئی اے کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہئے اگر یہ کام پیپلز پارٹی کے کسی آدمی نے کیا ہوتا تو اب تک میڈیا اور اور ادارے آسمان سر پھر اٹھا لیتے۔بتایا جائے کہ میاں منشا کے حکمرانوں سے کس نوعیت کے تعلقات ہیں

مزید : اسلام آباد


loading...