1نہیں، 2نہیں، 10 بھی نہیں۔۔۔ سعودی شہری نے نیا ریکارڈ بناڈالا، اتنی شادیاں کیں کہ خبر سامنے آنے پر انٹرنیٹ پر تہلکہ برپا ہوگیا، صارفین غصے سے آگ بگولہ

1نہیں، 2نہیں، 10 بھی نہیں۔۔۔ سعودی شہری نے نیا ریکارڈ بناڈالا، اتنی شادیاں کیں ...
1نہیں، 2نہیں، 10 بھی نہیں۔۔۔ سعودی شہری نے نیا ریکارڈ بناڈالا، اتنی شادیاں کیں کہ خبر سامنے آنے پر انٹرنیٹ پر تہلکہ برپا ہوگیا، صارفین غصے سے آگ بگولہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں ایک شخص کو پے در پے 16 خواتین کے ساتھ شادی کرنے کی افسوسناک حرکت پر شیخیاں بگھارنا مہنگا پڑگیا ہے اور سعودی سوشل میڈیا پر اس کی خوب خبر لی جارہی ہے۔ نیوز سائٹ البوابہ نے مقامی اخبار سبق کے حوالے سے بتایا ہے کہ محمد بن حسنی الشمرانی نامی ریٹائرڈ فوجی نے ایک حالیہ انٹرویو میں بڑے فخر سے بتایا کہ اس نے 16 خواتین سے شادی کی، جن سے 37 بچے پیدا ہوئے اور اس کے پوتے پوتیوں کی تعداد 50 سے زائد ہے۔
اس شخص کا کہنا تھا کہ اس کی پہلی شادی 14 سال کی عمر میں ہوئی اور دو سال بعد ہی اس نے پہلی بیوی کو طلاق دے دی تاکہ دوسری شادی کرسکے۔ اس کے بعد ایسا سلسلہ شروع ہوا کہ 16 بیویوں پر جاکر رکا۔ شادیوں کے شوقین شخص کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کی بیک وقت چار سے زائد بیویاں کبھی نہیں رہیں، لہٰذا وہ شرعی اصولوں کی خلاف ورزی کا مرتکب نہیں ہوا۔

مزید جانئے: شوہر کو دوسری شادی سے روکنے کیلئے سعودی خاتون کا ایسا اقدام کہ دیکھ کر ہی تمام شوہر حضرات عش عش کر اُٹھیں
دوسری جانب عرب سوشل میڈیا پر اس شخص کی طرف سے شادی کے مقدس رشتے کو کھیل بنا لینے پر خوب تنقید کی جارہی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ محض ایک کے بعد دوسری شادی کے شوق میں بیویوں کو طلاق دینا کسی طرح بھی مذہب میں دی گئی اجازت کا درست استعمال نہیں ہے۔ ابورعد نامی صارف کا کہنا تھا ”یہ انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔ آپ محض دل چاہنے پر شادی اور طلاق کا فیصلہ نہیں کرسکتے، یہ خواتین کوئی کھلونے تو نہیں تھیں جن کے ساتھ آپ کھیلتے رہے۔“
ایک اور صارف کا کہنا تھا ”محض ایک اور شادی کرنے کے لئے پہلی بیوی کو طلاق دینا سراسر ناانصافی ہے۔ ایک کے بعد دوسری خاتون کو طلاق دے کر اس شخص نے اپنی بیویوں اور ان کے بچوں کی حق تلفی کی۔ اس طرح کے لوگوں کے بچے عموماً دوسروں کے ہاں پلتے ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -