ایک پھل جس کا روزانہ استعمال آپ کی چربی پگھلادے،سائنسدانوں نے موٹے افراد کو سب سے بڑی خوشخبری سنادی

ایک پھل جس کا روزانہ استعمال آپ کی چربی پگھلادے،سائنسدانوں نے موٹے افراد کو ...
ایک پھل جس کا روزانہ استعمال آپ کی چربی پگھلادے،سائنسدانوں نے موٹے افراد کو سب سے بڑی خوشخبری سنادی

  


نیویارک(نیوزڈیسک)اکثر ہی سنتے آئے ہیں کہ ایک سیب روزانہ رکھے صحت مند اور توانا لیکن اب ماہرین نے سیب کی جگہ ناشپاتی کے باقاعدہ استعمال کا مشورہ دیا ہے۔

امریکی ادارے لوزی آناسٹیٹ یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی ایک تازہ تحقیق میں بتایا گیا ہے جو لوگ ناشپاتی استعمال کرتے ہیں ان میں موٹاپے کے امکانات 35فیصد کم ہوتے ہیں۔سائنسدانوںکاکہنا ہے کہ ناشپاتی میں فائبر،وٹامن سی،میگنیشیم ،کاپر اورپوٹاشیم کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے ۔ایک ناشپاتی کھانے سے ہمیں دن بھر میں مطلوب فائبر کی 24فیصد مقدار میسر آتی ہے اور صرف100حرارے ملتے ہیں۔یہ پھل میں کولیسٹرول،چربی اور سوڈیم سے پاک ہے جس کی وجہ سے یہ بلڈ پریشر بھی نہیں کرتا۔تحقیق کاروں نے2001ءسے 2010ءتک مختلف ڈیٹا ما مطالعہ کیا اور یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ناشپاتی اور کم وزن کا آپس میں گھیرا تعلق تھا۔

تحقیق کار ڈاکٹرکیرول اونیل کا کہنا تھا کہ ہمارا خیال ہے کہ ناشپاتی میں موجود فائبر کی مقدار کی وجہ سے اس کا جسم پر خوشگوار اثر پڑتا ہے اور وزن کنٹرول میں رہتا ہے۔اس کاکہنا تھا کہ ایک ناشپاتی کھانے سے غذائیت ملتی ہے اور جسم کو درکار منرلز اور وٹامن سی ملتا ہے،اگر لوگ ایک درمیانی ناشپاتی روز کھائیں تو اچھی صحت کے ساتھ ان کے جسم کی اضافی چربی پگھل جائے گی۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...