نئی سازش؟ یورپی کمپنی مسلم خواتین کو ’کنوارہ پن‘ بیچنے لگی

نئی سازش؟ یورپی کمپنی مسلم خواتین کو ’کنوارہ پن‘ بیچنے لگی
نئی سازش؟ یورپی کمپنی مسلم خواتین کو ’کنوارہ پن‘ بیچنے لگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن (نیوز ڈیسک) شادی کے منتظر افراد کے لئے جنسی ضبط کا مظاہرہ کرنا مذہبی احکامات کے علاوہ بنیادی اخلاقی تقاضہ بھی ہے لیکن جرمنی کی ایک کمپنی نے شرم وحیا کے اس بنیادی تقاضے کو بے معنی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اخبار’دی میٹرو‘ کے مطابق جرمن کمپنی ورجینیا کیئر کا کہنا ہے کہ یہ شادی سے قبل غلطی کر بیٹھنے والی خواتین کو مصنوعی پردہ بکارت کی فروخت کررہی ہے تاکہ یہ اپنے ہونے والے شوہروں کو دھوکہ دے سکیں کہ وہ تاحال کنواری ہیں۔

مزید جانئے: 11 سال سے شرمناک عادت میں مبتلا نوجوان لڑکی نے اپنی عبرت ناک داستان بیان کردی، دنیا بھر کے نوجوانوں کو خبردار کردیا
اخبار کے مطابق کمپنی سیلولوز سے بنائی گئی انتہائی باریک پرت فروخت کررہی ہے جس کے اندر ایک سرخ رنگ کا پاﺅنڈر ڈالا جاتا ہے جو جسمانی نمی کے ساتھ مل کر خون جیسے مادے کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔ نرم ربر جیسی یہ باریک پرت بظاہر جسم کا حصہ ہی بن جاتی ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں جرمنی میں شامی پناہ گزینوں کی بڑی تعداد کے پہنچنے پر کمپنی نے اپنی یہ پراڈکٹ بڑی تعداد میں تیار کرنا شروع کردی ہے کیونکہ اسے توقع ہے کہ اب اس کی فروخت میں خاصا اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -