قائم مقام صدر نے کمانڈررائل سعودی نیول فورسز کو نشان امتیاز ( ملٹری) سے نوازا

قائم مقام صدر نے کمانڈررائل سعودی نیول فورسز کو نشان امتیاز ( ملٹری) سے نوازا
قائم مقام صدر نے کمانڈررائل سعودی نیول فورسز کو نشان امتیاز ( ملٹری) سے نوازا

  


اسلام آباد(آئی این پی)قائم مقام صدر میاں رضا ربانی نے رائل سعودی نیول فورسز کے کمانڈر وائس ایڈمرل عبداللہ ایس السلطان کو نشان امتیاز ( ملٹری) کے ایوارڈ سے نوازا ہے انہیں یہ ایوارڈ حکومت پاکستان نے دونوں برادر ممالک کی نیول فورسز کے باہمی تعلقات میں اہم کردارادا کرنے کی خدمات کے اعتراف کے طور پر دیا گیاہے۔ ایوارڈ دینے کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔تقریب میں پاک نیوی کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ ، سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر عبداللہ مرزوق الزہرانی بھی شریک تھے۔ قائم مقام صدر میاں رضا ربانی نے تقریب کے بعد دوران ملاقات ایوارڈ ملنے پر مبارک باد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ عبداللہ ایس السلطان مستقبل میں بھی دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری کے لیے اقدامات میں دلچسپی لیتے رہیں گے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...