پاکستان کا دہشتگردی کیخلاف 34ممالک کے فوجی اتحاد کا خیر مقدم
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ خلیل اللہ قاضی نے کہاہے کہ سعودی عرب کی جانب سے دہشتگردی کیخلاف بننے والے اسلامی فوجی اتحاد کا خیر مقدم کرتاہے ۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہناتھاکہ پاکستان اتحاد کی سرگرمیوں میں شرکت کافیصلہ کرنے کیلئے مزید تفصیلات کا منتظر ہے جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ پاکستان کس حد تک عملی حصہ لے سکتاہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے علاقائی اور عالمی کوششوں کی حمایت کی ہے ،پاکستان اور سعودی عرب میں قریبی دوستی کے تعلقات ہیں ،اور دونوں ممالک کے درمیان دہشتگردی کے خاتمے کے حوالے سے دو طرفہ تعاون جاری رہے گا ۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے دہشتگردی کیخلاف 34ملکی فوجی اتحاد کا اعلان کیا تھا جس مین پاکستان کو اس اتحاد کا حصہ ظاہر کیا گیا تھا ۔