انگلینڈ لائنز نے پاکستان اے کو ٹی ٹوئنٹی میں 4 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی

انگلینڈ لائنز نے پاکستان اے کو ٹی ٹوئنٹی میں 4 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے ...
انگلینڈ لائنز نے پاکستان اے کو ٹی ٹوئنٹی میں 4 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی

  


دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)انگلینڈ لائنز نے پاکستان اے کو سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں سپر اوور میں 4 رنز سے شکست دے کر سیریز 3-2 سے جیت لی۔تفصیلات کے مطابق سیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ لائنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا.سیریز کا آخری میچ دونوں ٹیموں کے درمیان مقررہ 20 اوورز میں برابری پر ختم ہوا تاہم سپر اوور میں انگلینڈ لائنز کی ٹیم نے پاکستان اے کو 12 رنز کا ہدف دیا لیکن پاکستانی ٹیم 8 رنز تک محدود رہی۔اس سے قبل پاکستان اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صہیب مقصود کے 40 رنز کی بدولت 3 وکٹوں پر 165 رنز بنائے، افتخار احمد نے29 اور شرجیل خان نے 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے۔عامر یامین 27 اوربابر اعظم 24 رنز بناکر ناٹ آو¿ٹ رہے۔انگلینڈ کی ٹیم نے جواب میں بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا لیکن پانچویں نمبر پر آنے والے روس وائٹیلے نے 12 گیندوں پر صرف 5 رنز بنا کر ان کی جیتنے کی امیدیں ختم کردی.اس موقع پر دوسرے اینڈ سے ڈیوڈ میلان نے 55 گیندوں پر 81 رنز کی جارحانہ بلے بازی کر کے اپنی ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا دیا لیکن اننگ کی آخری گیند پر وہ رن آو¿ٹ ہو گئے اور مقررہ اوورز میں انگلش ٹیم بھی 165رنز ہی بنا سکی،انگلینڈ لائنز کے سیم بلنگز 50 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔پاکستان کے رومان رئیس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔سپر اوور میں انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 12 رنز بنائے لیکن جواب میں پاکستانی ٹیم صرف آٹھ رنز بنا سکی اور انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ اور سیریز اپنے نام کر لی۔انگلینڈ کے میلان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزید : کھیل


loading...