حادثاتی طور پر نوجوان لڑکی کو ریپ کا نشانہ بنانے والے سعودی عرب پتی کے مقدمے کا فیصلہ آگیا، ایسا فیصلہ جس پر سب دنگ رہ گئے

حادثاتی طور پر نوجوان لڑکی کو ریپ کا نشانہ بنانے والے سعودی عرب پتی کے مقدمے ...
حادثاتی طور پر نوجوان لڑکی کو ریپ کا نشانہ بنانے والے سعودی عرب پتی کے مقدمے کا فیصلہ آگیا، ایسا فیصلہ جس پر سب دنگ رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) لندن کی ایک عدالت نے ایک سعودی نژاد شخص کو 18سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام سے بری کر دیا ہے۔ 46سالہ ارب پتی پراپرٹی ڈیویلپر احسان عبدالعزیز پر الزام تھا کہ اس نے لڑکی کو اپنے فلیٹ میں زیادتی کا نشانہ بنایاتھا۔ سعودی شہری نے عدالت کو اس زیادتی کا انتہائی مضحکہ خیز جواز بتایا اور عدالت نے بھی اس جواز کو تسلیم کرتے ہوئے اسے بری کر دیا۔ احسان عبدالعزیز نے عدالت کو بتایا کہ ”اس رات میں نے اپنے کچھ دوستوں کو ایک ہوٹل میں پارٹی پر بلایا، پارٹی کے بعد میں نے ان میں سے تین کو اپنے گھر آنے کی دعوت دی جن میں میری ایک دوست اوریہ متاثرہ لڑکی بھی شامل تھی۔ گھر آنے پر میں نے ان تینوں دوستوں کو شراب کی دعوت دی، شراب پینے کے بعد میں اپنی 24سالہ دوست کے ساتھ اپنے کمرے میں چلا گیا، جبکہ یہ لڑکی باہر ہی صوفے پر سو گئی۔ میں اپنی دوست کے ساتھ وقت گزارنے کے بعد نیچے آیا تو یہ سو رہی تھی، میں نے اسے ٹی شرٹ دینے کی کوشش کی۔ اس نے میری گردن سے پکڑ کر مجھے اپنے طرف کھینچا جس سے میں اس کے اوپر گر گیا اور یہ سب کچھ حادثاتی طور پر ہی ہو گیا۔میرا اس میں کوئی قصور نہیں اورمیں نے لڑکی سے جان بوجھ کر کچھ نہیں کیا۔“ملزم نے ساﺅتھ ورک کراﺅن کورٹ کے جج مارٹن گرفتھس کو تنہائی میں 20منٹ تک یہ بیان دیا جس کے بعد جج نے ایک حیران کن فیصلہ سناتے ہوئے اسے بری کر دیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -