سعودی عرب میں ڈرائیونگ کرنے والوں کیلئے انتہائی ضروری خبر، حکومت نے نئی پابندی لگادی، اس ایک کام سے ہرصورت گریز کریں
ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں ڈرائیونگ کرنے والوں کے لیے سعودی حکومت نے ایک اور پابندی کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سے قبل لوگ ڈرائیونگ کے دوران کوئی چیز کھا سکتے تھے مگر اب اسے غیرقانونی قرار دے دیا گیا ہے۔ اب دوران ڈرائیونگ کچھ کھانے والے شخص کو 150ریال (تقریباً 4200روپے) جرمانہ کیا جائے گا۔سعودی اخبار ”مکہ ڈیلی“ کی رپورٹ کے مطابق سعودی ٹریفک ڈائریکٹوریٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ اب موبائل فون کے استعمال کے ساتھ ساتھ ڈرائیونگ سیٹ پر کھانا پینا بھی ممنوع قرار دے دیا گیا ہے، کیونکہ اس سے ڈرائیورز کی توجہ بٹ جاتی ہے اور حادثات رونما ہوتے ہیں۔
مزید جانئے: شرابی ڈرائیورز کی موقع پر چیکنگ کیلئے الکوحل ڈٹیکٹرز خریدنے کا فیصلہ
حکام کا کہنا تھا کہ کئی بار اس حوالے سے آگاہی مہمات بھی چلائی گئیں لیکن شہریوں پر ان کا کوئی خاطرخواہ اثر نہیں ہوا۔ سعودی نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن نے اس حوالے سے کئی تحقیقات بھی کروائیں جن سے معلوم ہوا تھا کہ کھانے پینے سے ڈرائیور کی 40فیصد توجہ مبذول ہو جاتی ہے جس سے حادثے کے امکانات 80فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ حادثات میں سے 65فیصد ڈرائیوروں کی توجہ کسی اور طرف مبذول ہوجانے کے باعث رونما ہوتے ہیں اور دوران ڈرائیونگ کھانا پینا اس کا بہت بڑا سبب ہے۔