خاتون ڈاکٹر کا ویڈیو چینل، صارفین کونسی غلیظ ترین ویڈیوز گھنٹوں بیٹھ کر دیکھتے رہتے ہیں؟ جان کر یقین کرنا مشکل

Dec 16, 2015 | 08:36 PM

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئی ہمارے سامنے اپنا کیل مہاسہ یا دانہ پھوڑ کر اس سے خون اور پیپ نکالے تو عجیب سے کراہت محسوس ہوتی ہے اور ہم منہ دوسری طرف کر لیتے ہیں لیکن ایک امریکی خاتون ڈاکٹریوٹیوب پر چینل بنا کر اپنے مریضوں کے دانوںا ور کیل مہاسوں کو پھوڑ کر گندہ مواد نکالنے کی ویڈیوز اس پر شیئر کرتی ہیں اور لاکھوں لوگ ان کی ویڈیو دیکھتے بھی ہیں۔ یہ ڈاکٹر سینڈرا لی ہیں جو ایک ماہر امراض جلد ہیں۔ انہوں نے یہ یوٹیوب چینل ایک سال قبل بنایا تھا جس کی مقبولیت کا اندازہ اس سے لگا لیجیے کہ اب تک اس کی کئی ویڈیوز کو 60لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ڈاکٹر سینڈرا لی امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر اپ لینڈ میں سکن فزیشنز اینڈ سرجنز کے نام سے کلینک چلاتی ہیں۔

مزید جانئے: بچپن میں ایک رشتہ دار نے میرے ساتھ”ریپ“کر دیا،جب ماں کو بتایا تو اُسے گھر سے نکال دیا : بھارتی صحافی برکھا دَت کا انکشاف
ڈاکٹر سینڈرا لی کا کہنا ہے کہ اس نے کیل مہاسوں کے علاج اور انہیں پھوڑ کر گندگی نکالنے کے عمل کو بند کمرے سے نکال کر لوگوں کے سامنے رکھ دیا ہے اور اس کے مثبت اثرات سامنے آئے ہیں کیونکہ اس سے لوگوں کو جلدی امراض سے آگاہی ملتی ہے اور وہ بہتر انداز میں اپنی جلد کی حفاظت کر سکتے ہیں۔ سینڈرا کا کہنا تھا کہ پہلے لوگ اپنے کیل مہاسوں کو دنیا سے چھپ کر بند کمرے میں پھوڑتے تھے مگر اب انہیں احساس ہوا کہ وہ اس چیز کا اکیلے شکار نہیں ہیں ۔ اس احساس سے انہیں ہمت ملی ہے۔ اس کا چینل اس قدر مقبول ہو چکا ہے کہ اب وہ ان لوگوں کا مفت علاج کرتی ہیں جو اسے اپنی ویڈیو بنا کر یوٹیوب پر شیئرکرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

مزیدخبریں