0.3فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس 31دسمبر تک لاگو رہے گا ،اگلے لائحہ عمل کا اعلان اس کے بعد کیاجائے گا :اسحاق ڈار

0.3فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس 31دسمبر تک لاگو رہے گا ،اگلے لائحہ عمل کا اعلان اس کے بعد ...
0.3فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس 31دسمبر تک لاگو رہے گا ،اگلے لائحہ عمل کا اعلان اس کے بعد کیاجائے گا :اسحاق ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ بینک ترسیلات پر31دسمبر تک 0.3فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس برقرار رہے گا جبکہ اگلے لائحہ عمل کا اعلان 31دسمبر کے بعد کیا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق بینک ترسیلات پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور تاجر برادری کے درمیان مذاکرات جاری ہیں ،اسحاق ڈار کا کہناہے کہ مذاکرات کے دوران بینک ترسیلات پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے سے متعلق بات چیت ہوئی ،انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روز میں کمیٹی اپنا کام مکمل کر لے گی ۔ان کا کہناتھا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس نادہندگان پر عائد کیا گیاہے جبکہ ٹیکس دہندہ پر آج بھی ود ہولڈنگ ٹیکس نہیں ہے ۔
تاجر برادری کا کہناہے کہ ٹیکس کلچر کے فروغ کیلئے حکومت کے ساتھ ہیں جبکہ مذاکرات کے دوران حکومتی ٹیم نے ان کی گزارشات انتہائی تحمل سے سنی ہیں ۔تاجر برادری کا بینک ترسیلات پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے کا مطالبہ ہے جبکہ حکومتی موقف ہے کہ یہ ٹیکس نان فائلز پر عائد کیا گیاہے ۔

مزید :

قومی -