رینجرز کو آئین کے تحت تمام اختیارات دیدیئے،اداروں کو لڑانے والے ناکام ہوگئے، مولا بخش چانڈیو

رینجرز کو آئین کے تحت تمام اختیارات دیدیئے،اداروں کو لڑانے والے ناکام ...
رینجرز کو آئین کے تحت تمام اختیارات دیدیئے،اداروں کو لڑانے والے ناکام ہوگئے، مولا بخش چانڈیو

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ رینجرز پر آج بھی اتنا ہی اعتماد ہے جتنا کل تھا۔ اس کے کسی خصوصی اختیار میں کمی نہیں کی۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت جو اختیارات تھے وہ مل گئے ہیں۔کراچی میں مشیر قانون مرتضیٰ وہاب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے سربراہ کو پیشگی اطلاع دینے میں کوئی برائی نہیں۔ رینجرز آپریشن پہلے کی طرح جاری رہے گا۔ پچھلے چند دنوں میں ملکی اداروں کو لڑانے کی کوشش کی گئی۔ایسا کرنے والے ناکام ہو گئے ہیں۔کیا دوسرے صوبوں میں کرپشن نہیں اگر رینجرز نے کرپشن ہی پکڑنی ہے تو پنجاب میں بھیجا جائے۔ہم رینجرز کو تنقید سے بچانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے قرارداد لا کر اپنا وعدہ پورا کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو وہ پیش کرے۔ہم عوام کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام کرینگے۔آئین کے تحت رینجرز کو تمام اختیارات دیئے گئے ہیں۔

مزید : قومی


loading...