کرکٹ آسٹریلیا کے رنگا رنگ ایونٹ ”بگ بیش “کے پانچویں ایڈیشن کا آج سے آغاز

کرکٹ آسٹریلیا کے رنگا رنگ ایونٹ ”بگ بیش “کے پانچویں ایڈیشن کا آج سے آغاز
کرکٹ آسٹریلیا کے رنگا رنگ ایونٹ ”بگ بیش “کے پانچویں ایڈیشن کا آج سے آغاز

  


سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا کے رنگا رنگ ایونٹ بگ بیش  کے پانچویں اڈیشن کا آج سے افتتاح ہو رہا ہے۔پہلے میچ میں سڈنی کی دو ٹیمیں سڈنی تھنڈر اور سڈنی سکسرز مدمقابل ہونگی۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر چالیس منٹ پر شروع ہوگا۔سڈنی سکسرز کی قیادت موئسس ہینرکس جبکہ سڈنی تھنڈر کی قیادت شین واٹسن کریں گے۔ اس ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ان ٹیموں میں متعدد غیر ملکی کھلاڑی بھی حصہ لے رہے ہیں۔اس ایونٹ میں پاکستانی سزا یافتہ فاسٹ باولر محمد عامر بھی ایکشن میں نظر آئینگے۔ عامر اس سے پہلے بی پی ایل میں اپنی شاندار کارکردگی سے سب کا دل جیت چکے ہیں۔ اس ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت 35میچز کھیلے جائینگے۔پہلا سیمی فائنل 21اور دوسرا سیمی فائنل22جنوری کو ہوگا جبکہ فائنل 24جنوری کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل


loading...