وزیر اعظم نواز شریف نے مشیر برائے ایوی ایشن شجاعت عظیم کا استعفی مسترد کر دیا

وزیر اعظم نواز شریف نے مشیر برائے ایوی ایشن شجاعت عظیم کا استعفی مسترد کر دیا
وزیر اعظم نواز شریف نے مشیر برائے ایوی ایشن شجاعت عظیم کا استعفی مسترد کر دیا

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے مشیر برائے ایوی ایشن شجاعت عظیم کا استعفی مسترد کر دیا،نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم ہاوس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ’وزیر اعظم اس وقت تک استعفی منظور نہیں کریں گے جب تک سپریم کورٹ شجاعت عظیم کے خلاف کیس میں اپنا فیصلہ نہیں سنا دیتی۔یاد رہے کہ گزشتہ سال جنوری میںوزیر اعظم نواز شریف نے شجاعت عظیم کواپنا خصوصی مشیر مقرر کیا تھا تاہم شجاعت عظیم نے سپریم کورٹ کی جانب سے پی آئی اے کی فروخت میں حصہ لینے سے روکے جانے کے بعد پیر کو اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔شجاعت عظیم 11 جنوری کو چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی صدارت میں تین رکنی بینچ کے سامنے پیش ہوں گے۔شجاعت عظیم کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر نئی درخواستوں میں کہا گیا ہے 1968 سے 1979 تک پاکستان ایئر فورس میں سروس کے بعد ان کا کورٹ مارشل ہو چکا ہے۔واضح رہے کہ عدالت میں دوہری قومیت (کینیڈا اور پاکستان) اور کورٹ مارشل کے تنازعات کی وجہ سے شجاعت عظیم نے اس سے قبل رواں سال جولائی میں بھی مشیر برائے ایوی ایشن ڈویژن کے عہدے سے استعفی دیا تھا۔

مزید : اسلام آباد


loading...