پاکستان لشکر طیبہ اور حقانی نیٹ ورک کیخلاف مزید اقدامات کرے، امریکہ

پاکستان لشکر طیبہ اور حقانی نیٹ ورک کیخلاف مزید اقدامات کرے، امریکہ
پاکستان لشکر طیبہ اور حقانی نیٹ ورک کیخلاف مزید اقدامات کرے، امریکہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ نے ایک بار پھر لشکر طیبہ اور حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی کیلئے پاکستان کو مزید اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔پاکستان اور افغانستان کیلئے خصوصی امریکی نمائندہ رچرڈ اولسن نے کانگریس کی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لشکر طیبہ اور حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی کیلئے دباو ڈالتے رہیں گے۔ یہ تنظیمیںپاکستان سمیت خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ دہشتگردوں کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ قومی ایکشن پلان پر بھی پیش رفت ہوئی۔دہشت گردں میں کمی ہوئی اس کے علاوہ کراچی کی صورتحال بھی بہتر ہوئی انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان بھارت سے تجارتی تعلقات اچھے کرے۔

مزید :

قومی -