ڈاکٹر عاصم کے خلاف قائم مقدمات میں ایم کیو ایم رہنماوں کے نام بھی ہیں: پیر مظہر الحق

ڈاکٹر عاصم کے خلاف قائم مقدمات میں ایم کیو ایم رہنماوں کے نام بھی ہیں: پیر ...
ڈاکٹر عاصم کے خلاف قائم مقدمات میں ایم کیو ایم رہنماوں کے نام بھی ہیں: پیر مظہر الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما پیر مظہر الحق کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم صرف ہمارے نہیں متحدہ کے بھی ہیں،ڈاکٹر عاصم کے خلاف قائم مقدمات میں ایم کیو ایم رہنماو¿ں کے نام بھی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں سانحہ پشاور شہدا کی یاد میں شمعیں روشن کرنے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر مظہر الحق کا کہنا تھا کہ رینجرز کے معاملے پر سیاسی جماعتیں سیاست سے گریز کریں۔ رینجرز اور وزیر اعلیٰ سندھ کے درمیان تعلقات بہتر ہیں اور مزید بہتر ہوسکتے ہیں۔ اگر تمام کام ٹیم کے کپتان کو اعتمام میں لے کر کیا جائے تو بہتر ہوتا ہے۔پیر مظہر الحق کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم صرف ہمارے نہیں متحدہ کے بھی ہیں، ڈاکٹر عاصم کے خلاف قائم مقدمات میں ایم کیو ایم رہنماو¿ں کے نام بھی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم وسیم اختر کو میئر بنا رہی ہے، ان پر رینجرز کی جانب سے پچاس کروڑ روپے کے ہرجانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ اے پی ایس کے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، پاکستان میں دہشت گردی کا خاتمہ ہو کر رہے گا۔

مزید :

کراچی -